27 جون 2025 - 00:07
مآخذ: ارنا
ایران نے امریکہ اور صہیونی ریاست غلبہ پا لیا ہے، ایرانی افواج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ نے اس بات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی براہ راست شمولیت اور نیٹو کی مکمل حمایت کے باوجود، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے عوام کے بھرپور تعاون اور ملکی طور پر تیار کردہ اسلحے کے ذریعے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا اور اس کی جارحیت کو ناکام بناکر اسے جنگ بندی کی بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ ایران نے امریکہ اور صہیونی ریاست کے خلاف دفاعی محاذ پر غلبہ حاصل کر لیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ ایرانی افواج دشمن کی ہر نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جارحیت کی صورت میں جنگ کا نتیجہ ہم رقم کریں گے

جنرل موسوی نے زور دے کر کہا، جیسا کہ ہم بارہا واضح کر چکے ہیں، ایران کبھی جنگ شروع کرنے والا نہیں ہے۔ لیکن اگر ہماری سرزمین پر کوئی جارحیت ہوئی، تو جنگ کا اختتام ہمارے ہاتھ میں ہوگا۔"

انھوں نے حالیہ صہیونی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ بالآخر براہ راست جنگ میں شامل ہو گیا، جبکہ صہیونی ریاست نے جارحیت کا آغاز کیا تھا۔ مغربی ممالک، خاص طور پر نیٹو نے اسے انٹیلی جنس، لاجسٹک اور آپریشنل سپورٹ فراہم کی۔

عوامی حمایت اور ایرانی ساختہ ہتھیار

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ نے اس بات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی براہ راست شمولیت اور نیٹو کی مکمل حمایت کے باوجود، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے عوام کے بھرپور تعاون اور ملکی طور پر تیار کردہ اسلحے کے ذریعے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا اور اس کی جارحیت کو ناکام بناکر اسے جنگ بندی کی بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا۔

انھوں نے خبردار کیا کہ دشمن کو یہ بات ذہن نشین رکھنا چاہئے کہ اس کی ہر چال اور ہر قسم کی نقل و حرکت ہماری نظروں کے سامنے ہے۔ ہم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے لئے ہر دم تیار ہیں۔

تجزیہ کاروں کے خیالات

فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ تنازعات کے بعد، خطے میں کشیدگی کے تناظر میں یہ بیان بہت اہم ہے، جس سے ایران کی جانب سے دفاعی طور پر مضبوط موقف کی عکاسی ہوتی ہے۔ اور یہ کہ جنرل موسوی کا یہ بیان ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے۔ ساتھ ہی، ان کے بیان میں یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ ایران کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختار دفاعی حکمت عملی پر کاربند رہنے کے لئے پرعزم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha